September 24, 2022 | 03:11 pm

خاتون مداح کی بابراعظم کو دلچسپ پلے کارڈ کے ساتھ شادی کی پیشکش

khaton madah ki babar azam ko shadi ki paish kash
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران خاتون مداح نے کپتان بابراعظم کو دلچسپ پلے کارڈ کے ساتھ شادی کی پیشکش کر دی۔

جمعرات کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم کی شاندار کارکردگی کے بعد تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ان کے پرستار بڑی تعداد میں آئے۔

ان ہی میں سے ایک خاتون مداح بابر کی بہت بری فین نکلی، خاتون مداح نے اپنے ہاتھوں میں ایک پوسٹر تھاما تھا جس پر لکھا تھا کہ ’کیا ہم طویل عرصے تک شراکت داری کرسکتے ہیں‘

نمائندہ جیو سپر نے جب خاتون مداح سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ’ میری اماں میرے لئے بہت رشتے ڈھونڈ رہی ہیں ، اور میں اس کلچر سے اُکتا چکی ہوں‘۔

خاتون نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ میں اس ہی لئے یہ پوسٹر لے کر آئی ہوں کہ اگر بابر اعظم یہ دیکھ لے تو میری اماں بہت خوش ہوجائینگی۔

علم میں رہے کہ پاکستان کو تیسرے ٹی ئنٹی انٹرنیشل میں انگلینڈ کے خلاف 63 رنز سے شکست ہوئی تھی، سات میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔